Author |
Message |
|
|
maliknabeel336
Joined: 04 Sep 2014 Posts: 1 Location: Haripur, Pakistan |
|
Aakir Yeh Hamaray Sath Kiyon? |
|
ہم نے تو ایک سال قبل ہی کہہ دیا تھا کہ احتجاج کریں گے مگر فوج پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ سب منصوبہ بنایا، نواز شریف اس ملک میں سب کو خرید لیتے ہیں اور انصاف کا گلا دبایا جاتا ہے،مگر ہم نے دھاندلی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ آج ملک میں واضح تقسیم ہو رہی ہے تو تحریک انصاف میں بھی تقسیم ہو رہی ہے اور اس تحریک کے آخر میں صرف نظریاتی لوگ ہی باقی بچیں گے۔
پوری ملک میں طبقاتی تقسیم ہو رہی ہے تو تحریک انصاف میں بھی تقسیم ہو رہی ہے اور پتہ چل رہا ہے کہ کس نے نظریاتی طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور کون فصلی بٹیرا ہے اور مجے یقین ہے کہ اس تحریک کے اختتام تک کئی نظریاتی لوگ آگے آئیں گے اور ساری فصلی بٹیرے اڑ جائیں گے۔ ملک میں دو قانون رائج ہیں، ایک نواز شریف کے لئے قانون ہے جس نے ان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، یہ منی لانڈرنگ کرتے ہیں اور اسحاق ڈار تصدیق کرتے ہیںلیکن کوئی سزا نہیں ہوتی، پھر اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی کا ڈی جی کہتا ہے کہ اس نے نواز شریف کو پیسے سیاست کرنے کے لئےے دئیے مگر آج تک قانون نے ان کو نہیں پکڑاکیونکہ یہ سب کو خرید لیتے ہیں، عدالتوں، پولیس اور انتظامیہ میں ہر کسی کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت سے خرید لیا جاتا ہے۔یہی نواز شریف یوسف رضا گیلانی کو مستعفی کا کہتے تھے تو ٹھیک تھا مگر آج کہا جاتا ہے کہ ہمارا استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہو گیا ہے اورکہتے ہیں فوج ہمارے پیچھے ہے مگر ہم نے تو تحریک کا اعلان ایک سال پہلے ہی کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم نواز شریف کے غیر قانونی کام کرنے سے انکار کر دیں جس طرح ہم نے خیبر پختون خواہ میں سیاست سے سارا نظام پاک کر دیا ہے اور کسی کو سیاسی کاموں پر مجبور نہیں کیا جاتا مگر اسلام آباد میں نواز شریف نے تین آئی جی تبدیل کر لئے تا کہ مظاہرین پر تشد دکے احکامات پر عمل کروایا جا سکے۔ ہمیں بتایا جائے ہم نے کون سا غیر جمہوری کا کر دیا ہے؟ یہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہم نے یہ تحریک انسانی، جمہوری اور معاشرتی حقوق کے لئے چلائی ہے، عدالت اور پالیمنٹ دونوں جگہ سے انصاف اور حقوق دینے سے انکار پر سڑکوں پر آئے ہیں اور اس بات کا ہم نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئینگے۔ آج پارلیمنٹ میں جتنا بڑا چور ہے اتنا زیادہ رونا رو رہا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر تو عمران خان کامیاب ہو گیا تو ہماری شامت آ جائے گے ۔عوام اضافی وقت کام کرتے ہیں مگر پھر بھی اپنے بچوں کو سکون سے روٹی نہیں کھلا سکتے، دوسری طرف اسکولوں میں تو استاد ہی نہیں اور ہسپتالوں میں میں سہولیات کا نام و نشان نہیں ہے۔ اس ملک میں بچے چوہا کاٹنے سے مر جاتے ہیں اور گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
اللہ نے زندگی بھر اس میچ کے لئے تیار کیا ہے، مجھے تو اس میچ میں بہت مزہ آ رہا ہے کیونکہ اس میچ میں مقابلہ دو طبقات کے درمیان ہے، حکمرانوں کی اصل ٹیم تو بس ۵۰۰ خون چوکسنے والے لوگ ہیں اور عوام نے ان کو چیلنج کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔جو لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم نے عوام کو تنگ کیا ہوا ہے، اسکول بند کئے ہوئے ہیں اور کاروبار روکے ہوئے ہیں، تو میں ان سے پوچھتا ہوں مجھے بتائیں کہ یہاں کونسی دکانیں ہیں؟ کس کا کاروبار بند کیا ہوا ہے ہم نے ےا کونسے اسکول کو ہم نے بند کروایا ہواہے؟
عمران خان : میرے لئے لیڈر ایک ہی ہیں جن کا نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ انہوں نے بھی تبلیغ کا ٓغاز کیا تو ابتداءمیں بہت مشکلات سامنے آئیں مگر جب اچھا وقت آیا تو وہی نظریاتی مسلمان لیڈر بن کر سامنے آئے، آج تحریک انصاف پر بھی آزمائش ہے، اور صرف نظریاتی کارکن ہی اس میں کامیاب ہوں گے۔
|
|
Thu Sep 04, 2014 11:06 am |
|
|
Mona Aalam
Joined: 04 Sep 2014 Posts: 1579 Location: Islamabad |
|
|
|
Brother...! Hum sab dua go hain Allah pak es main haq or sach ki madad farmay,Or kamyabyan ata farmay Ameen .. Jeeway Pakistan.
|
|
Fri Sep 05, 2014 3:29 pm |
|
|
anam
Joined: 05 Sep 2014 Posts: 4425 Location: Rawalpindi |
|
|
|
It is all about the result of bad governance in Pakistan. We should do work together to bring improvement in the country.
|
|
Tue Sep 09, 2014 10:24 am |
|
|
|
|
|
|
|
Daily Siasi Talk Shows
gohfer v9.5
Thread Starter: Pakistani Today , 10:06 AM by
|
Siyasat.pk
Bookmark Page
Express TV Live