Author |
Message |
|
|
Sadia Khan
Joined: 04 Nov 2017 Posts: 1097
|
|
PPP’s Qamar Zaman Kaira expected to join PTI |
|
PPP’s Qamar Zaman Kaira expected to join PTI
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سابقہ وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس حوالے سے ان کی ملاقاتیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابقہ ارکان قومی اسمبلی اور مرکزی وزیرنذر گوندل سے ہوئی ہیں جو ان کی طرح پیپلز پارٹی کے متحرک رکن تھے
پیپلز پارٹی کے ان رہنماﺅں کا گلا ہے کہ انھیں پارٹی میں وہ عزت اور اہمیت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں مبینہ طور پر چوہدری قمر الزمان کائرہ نے اپنے علاقے کے دیگر ایم پی ایز اور متحرک ورکروں سے بھی مشورہ کیا ہے جنھوں نے انھیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا کہا ہے مگر اس حوالے سے ان کے حلقے میں تحریک انصاف کے سابقہ اور بنیادی ارکان ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے سخت مخالف ہیں
اور انھوں نے اپنی اعلیٰ قیادت کو مطلع کیا ہے کہ اگر ہمیں نظر انداز کرکے قمر الزمان کائرہ کو پی ٹی آئی میں لیا گیا تو وہ مسلم لیگ ق یا ن میں شامل ہوجائیں گے مسلم لیگ ق کی قیادت نے بھی تحریک انصاف کی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ قمر الزمان کائرہ اور تنویر اشرف کائرہ کو پارٹی میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ علاقے میں ان کے بارے میں اچھا تاثر نہیں پایا جاتا انہوں نے اقتدار کے دوران عوامی خدمت کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیئے رکھی جس پر علاقے کے لوگ ان سے نالاں ہیں اور مسلم لیگ ن کی طرح ان کا بھی سیاست میں باب بند ہوچکا ہے۔
|
|
Tue May 22, 2018 11:51 am |
|
|
|
|
|
|
|
Daily Siasi Talk Shows
Jstamp 2.20
Thread Starter: Pakistani Today , 10:06 AM by
|
Siyasat.pk
Bookmark Page
Express TV Live