Author |
Message |
|
|
Sadia Khan
Joined: 04 Nov 2017 Posts: 1097
|
|
Texas school shooting suspect spared people he liked so they |
|
Texas school shooting suspect spared people he liked so they could tell his story, documents show.....
ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم دمتری پاگورٹز نےپولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بعض طلبا کو اس لیے چھوڑ دیا تاکہ وہ میری کہانی سنا سکیں۔
مریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا، ملزم نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے بعض طلبا کو اس لیے چھوڑ دیا تاکہ وہ اس کی کہانی سنا سکیں۔
حکام کا کہنا ہے ملزم نے خود کو پولیس کےحوالے کرنے سے پہلے ان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا، ملزم اپنے ساتھ 2 بم بھی لے کر آیا تھا جو ناکارہ نکلے۔ملزم نے واقعے والے دن کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ٹی شرٹ کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس پر ’بورن ٹو کل‘ کے الفاظ درج تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا عدالتی ٹرائل شروع ہوگیا ہے ملزم پولیس اور عدالتی عملے سے تعاون کررہا ہے اور واقعے میں قتل و غارت گری کا اعتراف کرچکا ہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ سال 2018ء میں اب تک 22 امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر قاتل نوجوان اور طالب علم نکلے ہیں۔
|
|
Tue May 22, 2018 11:19 am |
|
|
|
|
|
|
|
|
Siyasat.pk
Bookmark Page
Express TV Live