Author |
Message |
|
|
Fatima
Joined: 13 Aug 2014 Posts: 3
|
|
Younis Khan Records in Test Match against Australia |
|
Younis Khan made many Records in Test Match against Australia in UAE Test Series.
دبئی: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھرپور کامیابی کے بعد مایہ ناز بلے باز یونس خان نے دوسرے میچ میں بھی نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔
دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز یونس خان نے ڈبل سینچری مکمل کر کے جہاں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کئے وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے،اس سے قبل جاوید میانداد نے 124 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 832 رنز بنائے جبکہ انضمام الحق 119 میچز میں 8 ہزار 829 رنز بناچکے ہیں۔
یونس خان 89 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری سنچری اسکور کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ اس سے قبل 1925 میں انگلینڈ کے بیٹسمین ہربرٹ سٹ کلف نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، یہی نہیں مایہ ناز بلے باز سب سے زیادہ 27 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بھی بن چکے ہیں جبکہ اس سے قبل سابق کپتان انضمام الحق کو یہ اعزاز حاصل تھا۔
دبئی ٹیسٹ میں یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بھی بنائی اور مجموعی طور پر92 ٹیسٹ میچز میں وہ 52.47 کی اوسط سے 8 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Here are more details:
ابوظہبی: پاکستانی بیٹنگ کے مرد بحران اور لیجنڈ بیٹسمین یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سیچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کردی جس پر انہیں دنیائے کرکٹ کے ستاروں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یونس خان 89 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری سنچری اسکور کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل 1925 میں انگلینڈ کے بیٹسمین ہربرٹ سٹ کلف نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا،یونس خان سے قبل دیگر3 پاکستانی کھلاڑی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں لیکن وہ بھارت اورویسٹ انڈیزکے خلاف تھا، مایہ نازبلے باز ظہیرعباس اور مدثرنذر نے بھارت جبکہ محمد یوسف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا ۔ یونس کی اس پرفارمنس پر نہ صرف قومی کرکٹرز نے ان کی کارگردگی کو سراہا بلکہ عالمی کرکٹرز نے بھی دل کھول کر داد دی۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین مائیکل وان کا کہنا ہے کہ یونس خان نے شاندار کلاس کا مظاہرہ کیا اور وہ اس دور کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ہیں اور جو بیٹسمین بھی آسٹریلیا کے خلاف سینچری بناتا ہے انہیں اس سے پیار ہے، آسٹریلوی سابق بیٹسمین ڈین جونز کا کہنا تھا کہ یونس خان پاکستان کے عظیم بیٹسمین ہیں جب کہ آسٹریلوی بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس کارکردگی کا یونس خان نے مظاہرہ کیا وہ ایک عظیم کارنامہ ہے۔
سری لنکا کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین رسل آرنلڈ کا کہنا تھا کہ یونس خان نے آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارتی مایہ ناز بلے باز وی وی لکشمن کا کہنا تھا کہ لگاتار 3 سنچریاں اسکور کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی بولنگ کے سامنے یونس خان کا لگاتار 3 سینچریاں کرنا ان کی ماسٹر کلاس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دوسری جانب محمد یوسف، عامر سہیل سمیت سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں نے بھی یونس خان کی کارکردگی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس حوالے سے سعید اجمل نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔
See Younis Khan Record Video:
|
|
Mon Nov 03, 2014 6:21 pm |
|
|
anam
Joined: 05 Sep 2014 Posts: 4425 Location: Rawalpindi |
|
|
|
Younas Khan is the best player.
|
|
Fri Nov 14, 2014 5:25 pm |
|
|
|
|
|
|
|
|
Siyasat.pk
Bookmark Page
Express TV Live